Skip to main content













تین نصیحتیں

ایک شخص نےاپنے بچوں کے لئے ایک خوبصورت چڑیا خریدی ۔ راستے میں چڑیا نے اس شخص سے کہا ؛ دیکھیئے! تجھے مُجھ سے کوئی فائدہ نہيں پہنچے گا ہاں اگر تو مجھے آزاد کر دے تو تجھے تین نصیحتیں کرسکتی ھوں اور ہر نصیحت کی اہمیت وقیمت ایک خزانے کے برابر ہے ۔ دو نصیحت تو ابھی کئے دیتی ہوں اور تیسری نصیحت اس وقت کروں گی جب تو مجھے آزاد کردے گا اُس شخص نے سوچا ایک ایسی چڑیا کی زبانی پانچ روپے میں تین نصیحتیں گھاٹےکا سودا نہيں ہے ۔ اس نے چڑیا کی بات مان لی اوراس سے بولا چل اپنی نصیحت بیان کر۔چڑیا نے کہا کہ : پہلی نصیحت یہ ہے کہ اگر کوئي نعمت تیرے ہاتھ سے چلی جائے تو اس کا افسوس مت کر؛ کیونکہ اگر حقیقت میں وہ نعمت دائمی اور ہمیشہ تیرے پاس رہنے والی ہوتی تو کبھی ضائع نہ جاتی ۔دوسری نصیحت یہ ہے کہ اگرکوئی تجھ سے کوئي محال اور ناممکن باتیں کرے تو اس پر ہرگز توجہ نہ دے اور اس کو نظرانداز کر دے ۔مرد نے جب یہ دو نصیحتیں سنیں تو اس نے اپنے وعدے کے مطابق چڑیا کو آزاد کر دیا ۔ چھوٹی چڑیا پُھر سےاڑ گئی اور درخت کی شاخ پرجا بیٹھی ۔اب جبکہ چڑیا اس کے قبضے سے آزاد ہوچکی تھی تو وہ شاخ پر بیٹھ کرمسکرائي ۔ مرد نے کہا کہ اے چڑیا اب تیسری نصیحت بھی بتادے!چڑیا نے کہا اے بیوقوف انسان ، تو نے اپنا نقصان کیا ۔ میرے پیٹ میں دو قیمتی موتیاں ہیں جن کا وزن بیس بیس گرام ہے میں نے تجھے جھانسا دیا اور تیرے قبضے سے آ‌زاد ہو گئی اگر تجھے معلوم ہوتا کہ میرے پیٹ میں کتنے قیمتی موتی ہيں تو تو مجھے کسی بھی قیمت پرآزاد نہ کرتا ۔اب یہ سن کر تو مرد کو بہت ہی غصہ آیا اسےغصے میں یہ سمجھ میں ہی نہیں آ رہاتھاکہ کیا کرے ؟ وہ مارے افسوس کے اپنا ہاتھ مل رہا تھا اور چڑیا کو برا بھلا کہے جا رہا تھا ۔ بہرحال مرتا کیانہ کرتاکے مصداق اُس شخص نے چڑیا سے کہا خیر اب جب تو نے مجھے ان دو قیمتی موتیوں سے محروم کرہی دیا ہے تو تیسری نصیحت تو کرہی دے ۔چڑیا بولی : اے شخص ! ہاں ! ميں نے تجھ سے کہا تھا کہ اگر نعمت تیرے ہاتھ سے چلی جائے تو اس کا غم مت کرنا لیکن میں دیکھ رہی ہوں کہ تو مجھے رہا کرنے کے بعد کف افسوس مل رہا ہے تجھے اس بات کا صدمہ ہے کہ تُو نےکیوں مجھے چھوڑدیا ۔ میں نے تجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئي ناممکن بات کرے تو اس پر توجہ مت دینا لیکن تو نے تو ابھی اسی وقت یہ بات مان لی کہ میرے شکم میں چالیس گرام کے دوموتی ہيں ۔آخرخود میرا وزن کتنا ہے جو میں چالیس گرام وزن اپنے شکم میں لے کراڑ سکوں گی ۔ پس معلوم ہوا کہ تو ان دونصیحتوں کے بھی لائق نہيں تھا اس لئے اب تیسری نصیحت بھی تجھے نہيں کروں گی کیونکہ تو اس کی بھی قدر نہيں کرے گا ۔چڑیا یہ کہہ کر فضا میں تیزی کے ساتھ اڑ کر نظروں سے اوجھل ہوگئی 

Popular posts from this blog

Download free Orcad PSpice Student Version 9.1

Click here to Download software                 Orcad PSpice Student Version 9.1 PSpice  is a a  simulator that analyzes the behavior of a virtual circuit board it includes an  advanced simulation technology  that will allow all users to save a lot of time and get more reliable results when working with big designs.

Medequips

Medequips established in 1979. This company is  partnership of  Fazal Din group and The Toshiba . Medequip is well known medical supplier group of pakistan. there are different types of biomedical instruments and devices like MRI                                               CT  Scanner                                    Angiography      Medequips specializes in providing customers with state of the art, high technology equipments used for diagnostic imaging. As representatives of various top companies from around the world, Medequips caters to the ...
Sir Syed University Of Engineering and Technology SSUET is the first university offered BS biomedical engineering in pakistan. today Biomedical engineer who are passed from SSUET  are doing jobs in pakistan and as well as abroad SSUET is well known university in pakistan in biomedical engineering field.The candidates who aim at taking up the degree courses in biomedical engineering  should be by character and aptitude capable of profiting themselves from the instructions at the University. The main objectives of these courses is to provide the students with a thorough grasp of the fundamentals on which the modern engineering sciences are based.Theoretical instructions are supplemented with relevant experimental work in labortories.Comprehensive instructional programmes are designed to stress the rational and analytical approach to Engineering problems. They prepare young Professional Engineer, who may to choose to work in the field or undertake advanced studies a...